امیر کویت کے انتقال پر بزم صدف کا اظہار تعزیت

   

نئی دہلی؍کویت سٹی : کویت کے پندرہویں امیر ’قائد انسانیت‘ الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقالِ پر بزمِ صدف انٹر نیشنل کویت شاخ نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے کویت کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور فرمانروا خاندان اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔بزم صدف انٹرنیشنل کویت شاخ کے صدر اور مشہور شاعر مسعود حساس نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح زیرک معاملہ فہم سنجیدہ محبِ وطن محبِ اُمت کے علاوہ محب انسانیت بھی تھے۔حال ہی میں انہیں قائد انسانیت کا لقب دیا گیا تھا۔