امیزون کا AIریزننگ ماڈل تیار

   

سان فرانسسکو: امیزون ایک اے آئی ماڈل تیار کر رہا ہے جس میں اوپن اے آئی کے او-3 منی اور چینی ڈیپسیک کے آر1جیسے ماڈلز کی طرح جدید استدلال کی صلاحیتیں شامل ہیں۔ یہ معلومات منگل کو بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔یہ ماڈل امیزون کے نووا برانڈ کے تحت جون میں لانچ کیا جاسکتا ہے ، جسے کمپنی نے گزشتہ سال ری: انوینٹ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرایا تھا۔ امیزون کا مقصد اپنے نئے ماڈل کیلئے ایک ’’ہائبرڈ‘‘منطقی فن تعمیر کو اپنانا ہے تاکہ ایک ہی نظام کے اندر فوری جوابات اور زیادہ پیچیدہ توسیعی سوچ فراہم کی جاسکے ۔بزنس انسائیڈر نے کہا کہ امیزون کو اپنے نووا ریزننگ ماڈل کو حریفوں کے مقابلے زیادہ قیمت موثر بنانے کی بھی امیدہے ۔