دہلی : امیزون انڈیا نے آج دہلی اور این سی آر میں اپنے صارفین کے لیے ‘ایمیزون ایکسپیریئنس ایرینا’ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ایونٹ 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2023 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ، جہاں پرائم ممبروں کو چوبیس گھنٹے پرائم ارلی ایکسس کا فائدہ ملے گانیزصارفین کو ایس بی آئی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ اور ای ایم آئی لین دین پر 10فی صد تک رعایت، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈوں پر بغیر لاگت ای ایم آئی دیگر بڑے کریڈٹڈیبٹ کارڈوںپر پرکشش فوائد حاصل ہوں گے ۔اس موقع پر امیزون فیشن انڈیا کے نائب صدر سوربھ سریواستو نے کہاکہ امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2023 بے مثال خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے معروف ہے ۔ اس سال یہ فیسٹول پہلے سے کہیں زیادہ عظیم الشان اور بہترینہوگا۔ دہلی میں‘امیزون ایکسپیریئنس ایرینا’ کے آغاز سے ہم اپنے صارفین کو گریٹ انڈین فیسٹیول 2023کے دوران ملنے والی پرکشش ڈیل اور پیشکش کی ایک منفرد جھلک دینے کے لیے پرجوش ہیں۔