امیشا پٹیل کو چیک باؤنس پر سمن

   

٭ مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے بالی ووڈ ایکٹریس امیشا پٹیل کو 10 لاکھ روپئے کا چیک باؤنس ہونے کے ایک کیس میں سمن جاری کئے ہیں۔ درخواست گزار کے کونسل نے الزام عائد کیا کہ امیشا نے ان کے کلائنٹ سے فلم پروڈکشن کیلئے 10 لاکھ روپئے بطور قرض لئے لیکن جب انھوں نے واپس ادائیگی کیلئے چیک دیا تو وہ ان کے کھاتہ میں ناکافی رقم کے سبب مسترد کردیا گیا۔ امیشا کو 27 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔