اناؤ عصمت ریزی کی شکار لڑکی کے حادثہ کی تحقیقات

   

تکمیل کیلئے سی بی آئی کو سپریم کورٹ کی طرف سے مزید دو ہفتوں کی مہلت
نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اس حادثہ کی تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دی ہے جس (حادثہ) میں زندہ بچ جانے والی اناؤ عصمت ریزی کی شکار لڑکی اور اس کا وکیل شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انورادھا پولیس پر مشتمل بنچ نے تحقیقات کی تکمیل کی مدت میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی۔ قبل ازیں سی بی آئی نے تحقیقات کی تکمیل کے لئے اس بنیاد پر چار ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی کہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والی عصمت ریزی سے متاثرہ لڑکی اور اس کے وکیل کے بیانات ہنوز قلمبند نہیں کئے جاسکے ہیں۔ علاوہ ازیں اس بنچ نے حکومت اترپردیش کو ہدایت کی کہ وکیل کو پانچ لاکھ روپئے ادا کئے جائیں جس کی حالت ہنوز تشویشناک ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر نے 2017 ء میں مبینہ طور پر اس لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی جب وہ نابالغ تھی اور حال ہی میں ایک خوفناک ٹرک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد وہ اور اس کا وکیل فی الحال زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ہیں۔ اس حادثہ میں لڑکی کی دو خالائیں ہلاک ہوگئی تھیں۔