انتخابات جیتنا یا ہارنا اہم نہیں، ملک کو متحد کرنا ضروری ہے:سلمان خورشید

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی زبردست شکست پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنا یا ہارنا اہم نہیں بلکہ ملک کو متحد کرنا ضروری ہے۔ خورشید نے کہا کہ کانگریس کا ووٹ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو گیا اور یہ تشویشناک بات ہے کہ ہمارا ووٹ کیجریوال تک کیسے پہنچا۔