انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری: ضلع کلکٹر

   

کاغذنگر۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بی اصف اباد ڈسٹرکٹ کلکٹر و ائی اے ایس سنتوش نے کلکٹریٹ کانفرنس حال میں اپنے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر داسری وینو، دیپک دیواری، ڈسٹرکٹ ریونیو افیسر لوکیشور کے علاوہ مقامی سیاسی پارٹی قائدین اور عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 مئی کے روز منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات پرامن انداز میں منعقد ہونے چاہیے, اس لیے سیاسی پارٹی قائدین اور عہدے داروں کہ تعاون سے انتخابات کو پرامن کیا جا سکتا ہے، 25 مئی کے بعد بوتھ لیول افیسرز کے ذریعہ الیکشن ووٹر سلپ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ متعلق عوامی پروگرام کو منعقد کرنے سے 24 گھنٹے قبل اجازت حاصل کرنے کی سیاسی قائدین کو ہدایت جاری کی، 25 سال سے زیادہ عمر رسیدہ افراد فارم 12ڈی بوتھ لیول افیسرز کو درخواست دینے کا مشورہ دیا، اس موقع پر تحصیلدار بھی موجود تھے۔