انتخابی جلسہ میں تیجسوی یادو پر چپل پھینکی گئی

,

   

پٹنہ: بہار میں اپوزیشن لیڈر آر جے ڈی کے تیجسوی یادو پر انتخابی جلسہ کے دوران چپل پھینکی گئی۔ ضلع اورنگ آباد میں آر جے ڈی کے امیدوار کیلئے انتخابی مہم چلانے کے دوران جلسہ گاہ سے کسی نے چپل پھینکی جو تیجسوی یادو کے گود میں آکر گری۔ تیجسوی یادو یہاں جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے۔ ان کے حامیوں کی جانب سے نعرہ بازی کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان پر چپل کس نے اور کیوں پھینکی۔بتایا جاتا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں تیجسوی یادو چیف منسٹر نتیش کمار سے سبقت لے جارہے ہیں۔ این ڈی اے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ابتدائی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان انتخابات میں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے درمیان ٹکر کا مقابلہ چل رہا ہے۔ (ابتدائی خبر صفحہ 3 پر)