مذکورہ پارٹی کے ریاستی انچارج ارون سنگھ نے کہاکہ ”بومائی چیف منسٹر ہیں۔ ہم اس وقت انتخابات میں جارہے ہیں جب بومائی چیف منسٹر ہیں۔ وہ چیف منسٹرامیدوار ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے“۔
بنگلورو۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت بسوارج بومائی کی کار کردگی سے کافی خوش ہے‘ پارٹی کے کرناٹک انچارج ارون سنگھ نے اتوار کے روز یہ بات کہی اور یہ بھی واضح کردیا کہ وہ ہی انتخابی ریاست میں چیف منسٹر امیدوار ہوں گے۔
مذکورہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے پی ٹی ائی کودئے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ ”بومائی کے کام کرنے کے طریقہ کار سے وہ بہت خوش ہیں“۔
سنگھ سے چیف منسٹر بومائی کی کارکردگی پر پارٹی کو مرکزی قیادت کے جائزے‘ بی جے پی کے مضبوط رہنمابی ایس یداروپاکے کردار‘اسمبلی انتخابات کے امکانات‘ چند ماہ باقی رہنے کے بارے میں کچھ پوچھاگیا‘ اور کیاانہیں وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لئے امیدوار بنایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں بی جے پی جملہ 224میں سے 150اسمبلی سیٹیں جیتنے کے اپنے ہدف سے تجاوزکرکے”تاریخ“ بنائے گئے‘ کیونکہ اس نے مودی اور بومائی حکومتوں کی فلاحی اورترقیاتی اسکیموں کو اجاگر کیا۔
سنگھ نے کہاکہ حکمراں پارٹی بومائی کی قیادت اور چار بارکے وزیراعلی اورفی الحال پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈکے رکن یدارواپا کی رہنمائی میں انتخابات لڑے گی۔
سنگھ نے کہاکہ ”بومائی چیف منسٹر ہیں۔ ہم اس وقت الیکشن لڑرہے ہیں جب وہ چیف منسٹر ہیں۔ وہ چیف منسٹرامیدوار ہوں گے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے“۔