انتخابی ضابطہ اخلاق ، دہلی میں 63ہزار ہورڈنگ علحدہ

   

نئی دہلی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 63 ہزار سے زیادہ عام مقامات پر آویزاں ہورڈنگس، بیانرس اور پوسٹرس جن پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی تصاویر تھی، علحدہ کردیئے گئے کیونکہ ان سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پروگرام کا اتوار کے دن اعلان کیا تھا اور دہلی میں 12 مئی کو رائے دہی مقرر ہے۔ فی الحال دہلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ سی ای او دفتر کے عہدیداروں نے کہا کہ انتخابی تواریخ کے اعلان کے بعد نئی دہلی میں 63449 ہورڈنگ، بیانر اور پوسٹرس جن پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی تصویریں تھیں اور جو عام مقامات پر لگائے گئے تھے، علحدہ کردیئے گئے۔ تین بلدیات کے علاقوں سے یہ ہورڈنگس ہٹائے گئے جو دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ کے 2411 ہورڈنگس اور بیانرس ہٹائے گئے۔ جملہ 137 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔