نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ گیانیش کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ کیلئے کرتے ہیں۔ راہول نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مودی اور شاہ نے پہلے گیانیش کمار کو بی جے پی کیلئے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔انہوں نے کہا کہ پہلے گیانیش کمار‘ پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر کا استعمال بی جے پی کیلئے بھرتی کرنے کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں امپائر بنا دیا اور ملک کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔راہول گاندھی کا یہ بیان کیرالا کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا پر دعویٰ کرکے کہتی ہے کہ گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا کہ گانیش نے انہیں بی جے پی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔کیرالہ کانگریس نے سوال کہا کہ گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے ۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کیلئے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے ؟اس کے ساتھ کیرالا کانگریس نے تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے دکھائی دئے ۔