انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (راست) جناب شیخ سراج الدین مؤظف سیکوریٹی سب انسپکٹر (تلنگانہ۔ جینکو) حال مقیم سن سٹی، پی این ٹی کالونی ولد جناب شیخ زین الدین کا طویل علالت کے بعد بعمر 65 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ بغدادی صاحبؒ لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان جناب محمد حنیف الدین اور جناب محمد ندیم الدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885354835 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد کلیم ولد محمد عثمان مرحوم عمر 42 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث 18 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد مریم قادری چمن میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد مریم قادری چمن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849245183 یا 9666747803 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
00 جناب خواجہ فہیم الدین ولد جناب خواجہ قطب الدین مرحوم کا بروز جمعہ 18 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 20 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد سلیم نگر کالونی میں مقرر ہے۔