انتقال

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( راست ) مولانا شبلی یزدانی ؒ ( رہبر دکن ) کی اہلیہ محترمہ کا بروز جمعہ بعد نماز انتقال ہوگیا۔ مرحومہ شاہی خطیب اول مسجد باغ عام حضرت مولانا عبدالرحمن بن محفوظ الحمومی ؒ سابق شیخ التجوید جامعہ نظامیہ کی منجھلی دختر اور موجودہ خطیب شاہی مسجد حضرت مولانا حافظ شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی کی ہمشیرہ ہوتی تھیں۔ نماز جنازہ جمعہ 9:30 بجے شب شاہی مسجد باغ عام میں خطیب کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد خیریت آباد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان جس میں مولانا حافظ نعمان عبدالحکیم عباس بھی شامل ہیں کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر شاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9948276730 پر ربط کریں۔
٭ جناب سعید بن سالم ولد سالم بن سعید کا طویل علالت کے بعد بعمر 62 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عائشہ راشد سعادت نگر یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سعادت بابا ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 5مارچ کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ راشد سعادت نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 4 دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8919063398 پر ربط کریں۔