انتقال

   

کریم نگر /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم اے اسد سیاست ٹی وی رپوٹر کریم نگر کی والدہ محترمہ غوثیہ بیگم مختصر سی علالت کے بعد بعمر 80 سال اس دار فانی سے کوچ کر گئیں نماز جنازہ مسجد رحمت میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان محلہ سواران میں عمل میں آئی۔ لواحقین میں7 لڑکے 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ و تدفین میں شہر کی معزز شخصیات سیاست دان صحافی حضرات مختلف تنظیموں کے ذمہ داران و دیگر حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔دیگر تفصیلات کیلئے ایم اے اسدسے فون نمبر 9866235520 پر ربط کریں ۔