انتقال

   

حیدرآباد 26 اکٹوبر ( راست ) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ آج صبح 8 بجے جناب سجاد علی حیدر صاحب کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔آپ رضون علی حیدر صاحب، ٹرسٹی فیض عام ٹرسٹ و خازن داؤدی بوھرہ جماعت کے والد محترم تھے۔ تدفین داؤدی بوھرہ قبرستان دودھ باؤلی میں عمل میں لائی گئی۔ زیارت سیوم بروز ہفتہ 28 اکٹوبر 2023 کو شام 7:30 بجے بمقام ایوان محمدی مرکز مقرر ہے۔