انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالوہاب عرف محمد اقبال جیولرس کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ زیارت اسی مسجد میں بعد نماز عصر بروز جمعہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391287913 ۔ 9603651460 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نجم النساء بیگم زوجہ محمد فریدالدین ( ڈپٹی ایگزیکیٹیو انجینئیرپنچایت راج ) کا 8 نومبر بروز چہارشنبہ صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری، شانتی نگر ، اے سی گارڈ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440082453یا 9959070120 پر ربط کریں ۔