انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ فہمیدہ لودھی ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر شعبہ تعلیم ، زوجہ جناب الحاج محمد عبدالرشید خاں سابقہ پبلک پراسیکوٹر کا 13 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق ، اروند نگر کالونی ، اندرون عزیز باغ ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد اقصیٰ سات گنبد چوراہا میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849097485 ۔ 8978202435 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محلہ کوٹلہ عالیجاہ کی مشہور شخصیت جناب ارشد یعقوبی ولد حضرت اوج یعقوبی صاحب مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد ان کے مکان واقع کوٹلہ عالیجاہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد موسیٰ رضا خان ، کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مقامی مسجد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9581911979 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔