انتقال

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( راست ) محترمہ پروین ممتازبنت مولوی میر مومن علی عابدی مرحوم، اہلیہ جناب سید سجاد علی (علی بھائی بلڈر) کا 13 نومبر کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید نعمان حسین موسوی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 16 نومبر بروز جمعرات 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9394574747 پر ربط کریں۔
٭٭ صاحبزادہ میر معین علی خاں ولد نواب میر حامد علی خاں مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بروز منگل 14 نومبر قبل ظہر بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب مسجد زاہد قادر ، شاہین نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد نعمت خان الہیٰ گولی پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد زاہد قادر ، شاہین نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052214736 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج شیخ باشاہ سابق ڈیویژنل منیجر اے پی آر ٹی سی ( متحدہ ریاست آندھراپردیش ) سابق رکن اے پی حج کمیٹی ولد مولا علی مرحوم کا چہارشنبہ 15 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مرکز اولڈ بس اسٹانڈ ( گنٹور) بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9052140098/ 9346234065 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ زوجہ خواجہ عثمان مرحوم کا منگل 14 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امیر حمزہ جہاں نما ماڈل ٹاون کالونی میں ادا کی گئی ۔ قبرستان شمشیر گنج میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 16 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد اسمعیل پٹیل علی باغ کالا پتھر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7997216082/ 7997879905 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان بشمول خواجہ غیاث الدین کانگریس قائد و چار دختران شامل ہیں ۔