انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ امتہ النعیم عرف نعیمہ آپا بنت جناب سید محی الدین ( آئی اے ایس ) کا 13 دسمبر 2023 کی صبح ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبور پنجہ گٹہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160666676 ، 9985000056 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرحمن ولد جناب شیخ فرید مرحوم ساکن الجابری کالونی یاقوت پورہ کا 12 دسمبر 2023 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مالن بی ریتی کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ناگا باولی دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد مالن بی ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9640279254 ۔ 9849019714 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالمعید صدیقی کا مختصر سی علالت کے بعد آج ٹولی چوکی جمالی کنٹہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد توحید اہلحدیث سات گنبد میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، محمد عبدالرافع صدیقی کے بڑے بھائی اور آل انڈیا ادارہ اتباع رسالتؐ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عبدالباری صدیقی جامعی کے حقیقی چچا تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966456308 ۔ 9553478038 پر ربط کریں ۔۔