انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : ممتاز گلوکار جناب محمد توفیق ملازم سٹ ون ساکن ٹولی چوکی کی اہلیہ محترمہ خیر النساء بیگم کا 2 جنوری کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حفصہ ( آئی اے ایس ) کالونی ٹولی چوکی حکیم پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ قلعہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 2 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 جنوری کو جامع مسجد حفصہ میں بعد نماز عصر مقر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700370528 ۔ 9951078094 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ طاہرہ بیگم صاحبہ زوجہ جناب مقصود علی صاحب مرحوم (بنت جناب سید احمد مرحوم) متوطن یلا ریڈی ساکن بنجارہ ہلز کا 2 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور3 دختران شامل ہیں ۔نماز جنازہ چہارشنبہ 3 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ وہ جناب محمدحسام الدین ریاض کی خوشدامن تھیں۔ تفصیلات کیلئے 8501863596/ 9440347816 پر ربط پیدا کریں۔