انتقال

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید ساجد علی ولد جناب سید محبوب علی مرحوم کا بروز منگل 2 جنوری 2024 کو رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جنوری کو بعد نماز ظہر مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری صدر درگاہ شاہ خاموشؒ نے پڑھائی۔ پسماندگان میں اہلیہ و ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143124974 ۔ 9394572616 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج یوسف علی ( ریٹائرڈ آر ٹی سی ملازم ) نہرو نگر رین بازار کا آج بعمر 75 سال کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ نہرو نگر رین بازار میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ برہنہ شاہؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160331359 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید صابر حسین ولد جناب سید خواجہ حسین مرحوم کا 3 جنوری 2024 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 جنوری مسجد قطب شاہی ، رامنتا پور متصل حیدرآباد پبلک اسکول ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد قطب شاہی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9948647683 ۔ 9550162044 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ طیبہ طلعت آرا بنت ڈاکٹر محمد قاسم علی مرحوم زوجہ جناب محمد صلاح الدین آرکیٹکٹ کا بعد طویل علالت وقت فجر بروز منگل 2 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد عصر مسجد اجالے شاہ ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے ڈاکٹر محمد نجیب الدین اور محمد منیر الدین انجینئر حال مقیم امریکہ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893530194 ۔ 9848042674 پر ربط کریں ۔۔