انتقال

   

بیدر /17 جنوری ( ذریعہ میل ) جناب شفیق احمد صدرنشین حج سوسائٹی بیدر کا پیر 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ پہلی نماز جنازہ منگل 16 جنوری کو جامع مسجد بیدر میں ادا کی گئی ۔ دوسری نماز جنازہ جامع مسجد بگدل تعلقہ بیدر قریب مناکھلی ( کرناٹک ) میں 3 بجے دوپہر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان نزد حسینی مسجد بگدل میں عمل میں آئی ۔ مرحوم شفیق احمد کلیم بیدر کے مشہور و معروف ایوارڈ یافتہ شاعر جناب نثار احمد کلیم مرحوم کے چھوٹے فرزند تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ایک فرزند دو دختران شامل ہیں ۔ جمعرات 18 جنوری کو بعد نماز ظہر تا عصر مسجد حسینی بگدل تعلقہ بیدر ( کرناٹک ) میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9448445012/ 9397874316 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔