انتقال

   

بچکنڈہ ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ کے بی آر ایس پارٹی و سابقہ ضلع کوآپشن ممبر اسعد علی کی اہلیہ کا مختصر سی علالت کے بعد اچانک انتقال ہوگیا۔ واضح رہے کہ مرحومہ خوش مزاج ملنسار خاتون تھیں۔ ان کے اچانک انتقال پر بچکنڈہ میں خواتین میں غم کا اظہار دیکھا گیا ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد رضوان القاسمی امام و خطیب مسجد عابدین نے پڑھایا۔ تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔