انتقال

,

   

نظام آباد :7 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جناب محمد امیرا لدین ایم بی بی میکانک کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے ،4 لڑکیاں ہے محمد امیر الدین محمد افضل الدین سابق صدر عیدگاہ کمیٹی کے والد محترم تھے محمد مجاہد خان سابق کارپوریٹر کے نانا تھے ۔ انتقال کی اطلاع ملنے پر صدر جمعیت العلماء محمد سمیع اللہ ، جنرل سکریٹری قیوم شاکر ، صدر حج سوسائٹی اسماعیل عارفی ، جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین ، صدر جمعیت العلما ارشد مدنی گروپ حافظ لئیق خان و دیگر نے افضل الدین سے اظہار تعز یت کیا ۔ بعد نماز عشاء مسجد کچیان میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ قدیم قبرستان بودھن روڈ پر تدفین عمل میں لائی گئی ۔ مرحوم ایم بی میکانک کے نام سے مشہور تھے اور ان کے فرزند محمد افضل الدین ان ہی کے نام سے کاروبار کو انجام دے رہے ہیں ۔