انتقال

   


حیدرآباد۔/24 مارچ، ( راست ) الحاج سید غلام صمدانی ولد سید اسمعیل پٹیل بانو نگر کا بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مدینہ بانو نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ و9 فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9494244309 یا 9502044696 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب ابو سعید غلام نبی ولد ابوعلیم غلام احمد مرحوم ساکن مغلپورہ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد علاء الدین میں بروز اتوار ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703609011 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ رضیہ شاہین ریٹائرڈ گورنمنٹ اسکول ٹیچر بنت حکیم محبوب علی خان مرحوم اور زوجہ معین الدین احمد مرحوم کا جمعہ 22 مارچ 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9100017607 پر ربط کریں۔