انتقال

   

حیدرآباد 27 ڈسمبر (راست) جناب محمد عبدالحمید ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اگریکلچرل یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنس لال واڑی ضلع بیدر ولد جناب شیخ احمد کا آج بعد نماز فجر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد جمال النساء بیگم میر عالم منڈی حیدرآباد میں ادا کی گئی۔ تدفین نیاپل سابق زچگی خانہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 29 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد جمال النساء بیگم میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزند اور 6 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985575812 پر ربط کریں۔
ll محترمہ ہاجرہ حبیب النساء بیگم بنت جناب محمد خیبر علی مرحوم زوجہ جناب میر داور علی ساکن حافظ بابا نگر کا بعمر 72 سال 26 ڈسمبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ علاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی اور دائرہ حضرت میر مومنؒ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 28 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مرحومہ کے مکان حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9885228715 یا 7995787110 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید شاہ اقبال قادری کی اہلیہ محترمہ فرحت سلطانہ کا 26ڈسمبر بروز جمعرات کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروزجمعہ 27 ڈسمبر کو مسجد میر پاشاہ ، مغل پورہ بی بی بازار میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 29 ڈسمبر بروز اتوار کو بعد نماز عصر مسجد میر پاشاہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000275272 یا 8686489583 پر ربط کریں۔