انتقال

   

حیدرآباد۔ یکم اپریل (راست) مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ، کولم پلی کا یکم اپریل 2026ء چہارشنبہ کی صبح بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 2 اپریل کو بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ شریف کولم پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 3 اپریل کو بعد نمازعصر احاطہ درگاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8309956100 یا 9849098347 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید انور سلیم الدین ولد جناب سید حمید الدین مرحوم متوطن ترکیمجال موظف ڈی سی ،اے پی ایس آر ٹی سی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 مارچ 2026ء کو بعد نماز عصر مسجد مشک شاہ، سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885192956 یا 8686548342 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید حمیدالرحمن ریٹائرڈ اے ایس آئی ولد جناب سید افضل الرحمن مرحوم کا 29 مارچ 2026ء بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 مارچ بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد کمان سکھ میر، دودھ باؤلی، حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ، استر آبادی، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9951438720 یا 7013903043 کریں۔

٭٭ جناب عبدال امتیاز ولد جناب عبدالباسط مرحوم کا بعمر تقریباً 55 سال (ملازم یو اے ای) کا یکم اپریل 2026 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد قطب شاہی ، بلال نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد شیکان کے قریب نزد اسراء سوئٹ ہاؤز میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی، بلال نگر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8978695675 پر ربط کریں۔

٭٭ حکیم شاہد علی خان ، فرزند تراب علی خاں مرحوم کا آج دوپہر دل کے دورے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جناب شوکت علی خاں ( صحافی ) اور جناب محمد علی خاں شکیل ( سابق ڈائرکٹر دور درشن نیوز ) کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء جامع مسجد اہلحدیث فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ عمر بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند عبدالصمد خان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989113203 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف احمد ولد جناب احمد شریف کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 اپریل 2026 جمعرات کو بعد عصر مسجد الہیٰ ، چادر گھاٹ میں بعد عصر ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد الہیٰ ، چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت مسجد الہیٰ میں 3 اپریل بروز جمعہ بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8247302944 پر ربط کریں ۔۔