انتقال

   


حیدرآباد۔ 26 اپریل (راست) جناب میر حامد علی خاں فرزند نواب میر احمد علی خاں مرحوم سابق وزیر داخلہ کا 25 اپریل کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ایلونائیس کی رولنگ میڈیوس میں واقع مسجد میں ادا کی گئی اور قبرستان الجن الیونائیس بلف سٹی میں عمل میں آئی۔ جناب میر حامد علی خاں کے پسماندگان نے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالحکیم ولد محمد یوسف ساکن برنداون کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 78 سال 26 اپریل 2026 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7337328884 پر ربط کریں۔