حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد بشیر الدین ولد جناب میراں محی الدین مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ کیاشیر ایس بی آئی و محاسب جامعہ عائشہ نسواں ، خسر مولانا حافظ محمد خواجہ نذیر الدین سبیلی کا 5 مئی 2026 کی صبح 7-30 بجے مختصر سی علالت کے بعد بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد علی ، نیو محمد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین محمد نگر ( عقب مسجد محمدیہ ) کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان محمد نعیم الدین ، محمد فیاض الدین (سینئیر کمپیوٹر آپریٹرس روزنامہ سیاست ) ، محمد عارف الدین اور سات دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686260659 ۔ 6305341602 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد احمد ( بابو بھائی ) رکن جماعت اسلامی ہند بہادر پورہ کا 4 مئی 2026 پیر کی شب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، عبداللہ جاوید مرحوم ( سابقہ سٹی پریسیڈنٹ ایس آئی او حیدرآباد کے والد تھے ) ۔ نماز جنازہ 5 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد چندہ بی بی (بڑی مسجد ) بہادر پورہ میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347749599 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ محمودہ بیگم زوجہ مرحوم محمد احمد علی ( ریٹائرڈ محکمہ تعلیمات ) ساکن بہادرپورہ کا بروز منگل 5 مئی 2026 ء کی علی الصبح حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر جامع مسجد حکیم میر وزیرعلی ، فتح دروازہ میں ادا کی گئی ، تدفین تکیہ علی بن عبداللہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9652972442 اور 9885046020 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد عبدالحق کا بعمر 87 سال شکاگو کے سی ڈی ایچ ہاسپٹل میں 4 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 5 مئی کو بعد نماز ظہر اسلامک سوسائٹی نارتھ ویسٹ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے اور امریکہ سے دو ماسٹرس ڈگریاں حاصل کی تھیں ۔ 1960 میں امریکہ منتقل ہونے کے بعد انہوں نے دوسروں کو امریکہ آنے میں بڑی مدد کی تھی اور ہر کسی کی مدد کرتے تھے ۔ امریکہ میں مختلف تعلیمی و مذہبی سرگرمیوں میں وہ مشغول رہا کرتے تھے ۔۔