حیدرآباد 7جون(راست) ممتاز بلڈر اور فلاحی خدمات کے لیے مشہور و معروف شخصیت جناب سید علی اکبر فرزند نور محمد مرحوم کااتوار 7 جون کو۔انتقال ہو گیا۔ وہ 90برس کے تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی النساء بیگم ملک پیٹ میںادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو مسجد حضرت عمر بن خطاب نئی سڑک چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، مشہور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زیب النساء، فرزند سید عامر اکبر، تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ جناب سید علی اکبر جو آر اینڈ بی میں سیول انجنیئر تھے انہوں نے پرانے شہر میں پہلی بار ملٹی اسٹوری کامپلکس،اکبر ٹاورس کے ذریعے فلیٹ سسٹم کو متعارف کروایا تھا۔انہیں باغ عامہ نامپلی کے سامنے حیدرآباد کی پہلی ہاٹ مکس روڈ کی تعمیر کا اعزاز حاصل ہے۔جبکہ 1979میں ایران کے ایک شہر رفسنجان میں 151کلو میٹر طویل سڑک کے علاوہ کئی باوقار پراجکٹس کی تعمیر کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ آندھرا پردیش بلڈرس اسوسی ایشن کے صدر رہے۔ کل ہند مجلس تعمیر ملت کے مجلس استقبالیہ کے وہ دو مرتبہ صدر نشین رہے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے 9849330310 / 92468856656 پر ربط پیدا کی جاسکتا ہے۔