انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید سعید الدین احمد ولد جناب سید عبدالقادر سینئیر کریمنل ایڈوکیٹ کا 18 جون 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اعظمیہ ، نارائن گوِڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین تھرتھرے شاہ تکیہ ، سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ زیارت 20 جون بروز ہفتہ بعد نماز عصر بمکان سید عمران احمد ، شاہ علی بنڈہ ، سید علی چبوترہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179679284 پر ربط کریں ۔۔
کینڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید لطیف امجد حال مقیم اٹاوہ ( کینڈا ) ولد جناب سید امجد علی مرحوم ساکن کمان شیخ فیض یاقوت پورہ کا بہ عمر 82 سال چہارشنبہ 17 جون کو اٹاوا میں انتقال ہوگیا ۔ وہ تقریبا 50 سال سے کیناڈا میں مقیم تھے ۔ نماز جنازہ اور تدفین وہیں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، اسماء امجد ( عاطف کبیر ) اور اسریٰ امجد رحمن (عتیق رحمان ) کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581201796 ۔ 0016132917754 پر ربط کریں ۔۔
شکاگو میں انتقال
٭٭ جناب سید محمد رفعت رضا (پرنس) ولد سید محمد یوسف رضا کا بروز پیر 15 جون کو شکاگو (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ میت امریکہ سے لانے کے بعد مرحوم کے مکان واقع روبرو تیزاب ہوٹل‘ عقب مسجد رضا یاقوت پورہ سے بروز اتوار 21 جون کو بعد فجر اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ بعد فجر الاوہ سرطوق مبارک ‘ دارالشفاء میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میرمومن ؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9542572110, 9011920013 پر ربط کریں ۔