انتقال

   

حیدرآباد /20جون (راست) خواجہ محمد سلیمان عرف محمد سلیم (مالک لنچ باکس ریسٹورنٹ ) ولد خواجہ محمد صدیق کا بعمر 49 سال کا 20 جون ہفتہ کو انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین ریاض ( سعودی عرب ) میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7981920867پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے
00 جناب محمد شریف حسین خان مرحوم محکمہ جنگلات کی اہلیہ محترمہ بدرالنساء بیگم ساکن باغ جہاں آراء کا 19 جون جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عباداللہ شاہ باغ جہاں آراء میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 جون اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبر 9908170416 پر ربط کریں۔