انتقال

,

   

شمس آباد 21 جون (سیاست نیوز) جناب سید محمود قادری ولد سید رفیع الدین قادری مرحوم 83 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کا ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار 21 جون بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق نزد ریلوے کمان شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان شمس آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848424821 ، 9059290839 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

٭ شیخ سلیم عمودی ولد شیخ احمد عمودی مرحوم صدر مسجد عالیہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 عمودی نگر ریشم باغ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد عالیہ میں 20 جون 2026ء بروز ہفتہ بعد عصر ادا کی گئی۔ تدفین دارالسلام پان منڈی کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981518407 ، 9390004017پر ربط کریں۔

٭شہر حیدرآباد کی معروف شخصیت، ممتاز تاجر اور مختلف سماجی تنظیموںسے وابستہ الحاج محفوظ احمد ولدرسول احمد مرحوم(صدر مسجدِ بقیع، بنجارہ ہلز) کا 21 جون 2026ء بروز اتوارکو 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر کے تجارتی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔وہ پٹیل مارکیٹ، رکاب گنج کے مشہور و معروف کاروباری ادارے فہمیناسوٹ اینڈ ساڑیز اور ثنا ٹورس اینڈٹراویلس،احمد گروپ کے مالک تھے۔ تجارت کے ساتھ ساتھ وہ مذہبی،ملی اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ نمازِ جنازہ اسی روز اتوار بعد نمازِ عشاء مسجدبقیع، روڈ نمبر12، بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ، بیٹیاں اور فرزندشامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9701002111پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد رحیم خان ولد غلام حسین خان مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد ہفتہ کی رات خانگی ہاسپٹل میں بعمر42 سال انتقال ہو گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ نماز جنازہ بروز اتوار 21 جون کو بعد نماز ظہر مسجد ساجدہ بیگم متصل کمان مغل پورہ میں ادا کی گئی۔ اور تدفین احاطہ قبرستان گجرتی شاہ کا تکیہ رام کوٹ روڈ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 23 جون بعد نماز عصر مسجد خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9346670758 یا 9347516632پر ربط کریں۔