انتقال

   

حیدرآباد :۔ سدی پیٹ کی مشہور و معروف شخصیت جناب شفیق الرحمن شمیم سابق کونسلر فرزند جناب محمد عبدالرزاق ایڈوکیٹ مرحوم کا بعمر 56 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مکہ مسجد میں حافظ سید واجد نے پڑھائی اور تدفین متصل ہائی اسکول قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب کلیم الرحمن اسٹاف رپورٹر سیاست ضلع سدی پیٹ کے حقیقی بھائی تھے ۔ مرحوم متعدد فلاحی و رفاہی تنظیموں سے وابستہ رہ کر کئی عوامی فلاحی خدمات انجام دیا ۔ وہ مسلمانوں اور غیر مسلم دونوں میں یکساں مقبول تھے ۔ شفیق الرحمن کی انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی ٹی آر ایس ، کانگریس ، بی جے پی قائدین ، ارکان بلدیہ قابل ذکر ٹی ہریش راؤ وزیر ، کے پربھاکر ریڈی ایم پی کے علاوہ محمد سمیع فائق ڈپٹی مئیر کریم نگر مرحوم کے گھر پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی ۔۔

٭٭ جناب محمد نسیم الدین عرف نسیم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں بعد وقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسرز بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849601317 ۔ 9885993770 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر احمد علی ولد جناب میر صادق علی مرحوم انجینئر بن لادن گروپ سعودی عربیہ ساکن سنار گلی دبیر پورہ کا 19 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8247773178 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمود مرزا ساکن ملے پلی کا بعمر 65 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بعد نماز جمعہ مسجد حصہ بابا نگر روڈ ڈی آر ڈی ایل میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392237844 پر ربط کریں ۔۔