انتقال

   

محبوب نگر۔ نائب صدر مجلس انتظامی مسجد خضریٰ محبوب نگر جناب محمد امجد خان طاہری قادری ولد جناب محمد عباس خان مرحوم کا گذشتہ شب ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم 39 برس کے تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد خضریٰ شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں مرحوم کے برادر نسبتی مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی نے پڑھائی اور تدفین قبرستان شاہ صاحب گٹہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 6 جون بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد خضریٰ شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر مقرر ہے۔ نمازجنازہ و تدفین میں علماء و مشائخین کے علاوہ شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9912558818 ، 9989631046 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔