انتقال

   

حیدرآباد : جگر گوشہ رسولؐ حیدرآباد دکن کی علمی و روحانی بزرگ شخصیت شہزادہ حضور غوث الاعظمؒ حضرت مولانا پیر بغدادی سید محمد حسینی قادری الرفاعی المعروف عظمت پیر بغدادی نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالحین نامپلی کا 9 جون کو بعمر 72 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ روضہ رحمانیہ خطہ صالحین نامپلی میں 10 جون جمعرات کو 11 بجے دن ادا کی گئی۔ تدفین حضرت کے جد امجد نبیرہ حضور غوث الاعظم حضرت پیر سید محمد عبدالرحمن قادری الرفاعیؒ کے پائین میں ہزاروں مریدین، رشتہ داروں، معتقدین، کی موجودگی میں کو بادیدہ نم سپرد لحد کردیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے معززین، علماء، مشائخین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تفصیلات حضرت سید احمد حسینی قادری رفاعی قادر پیربغدادی کے فون نمبر 9985595660 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ الحاج ڈاکٹر محمد عبدالرحمن عرف ڈاکٹر برادر ولد جناب محمد عبدالجلیل مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد صدیق اکبر ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین اجالے شاہ صاحب کی درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد صدیق اکبر ؓ عیدی بازار میں بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9014384617 یا 7093711156 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب اسحاق علی ریٹائرڈ فزیکل ڈائرکٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغلپورہ (بہادر پورہ منڈل ) ساکن ویراٹ نگر کنچن باغ ولد جناب محبوب علی مرحوم کا ہفتہ 12 جون کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ شہناز بیگم اردو پنڈت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوٹلہ عالیجاہ کے علاوہ ایک دختر اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد دردانہ ریاست نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 13 جون اتوار کو بعد نماز عصر مسجد دردانہ ریاست نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8686098157 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر حسن علی سابق ڈپٹی جنرل منیجر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس و سیوریج بورڈ حیدرآباد عرف افضل ولد جناب میر فرید الدین علی مرحوم کا بعمر 77 برس جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اقصیٰ گلشن کالونی شیخ پیٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849132384 یا 9866142830 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ام عائشہ زوجہ جناب محمد بشیر احمد مرحوم ساکن آغا پورہ کا بعمر 75 سال 8 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 جون کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرات یوسفین ؒ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف کے احاطہ میں ہی عمل میںآئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177468914 یا 9701218010 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید محمد یوسف حسینی بندہ نوازی (تحقیق) ولدجناب سید رفیق الحسینی بندہ نوازی کلیمی کا بروز ہفتہ 12 جون کو انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ اجالے شاہ سعیدآباد میں بعد نماز عصر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 14 جون کو بعد نماز ظہر مسجد احمد قریب سٹی کالج حسینی علم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849075085, 9000630338 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭محمد عارف الدین خطیب (فاروق) ولد جناب محمد سراج الدین خطیب مرحوم ساکن آصف نگر کا قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہو گیا ۔نماز جنازہ 13؍ جون 2021ء بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی آصف نگر میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9391312586,9908044227 پر ربط کریں۔