انتقال

   

حیدرآباد: محترمہ فاطمہ بیگم زوجہ جناب محمد حسین مرحوم سابق ایجنٹ برما شل کمپنی کا طویل علالت کے بعد چہارشنبہ 4 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد تیغ جنگ خلوت میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین اندرون درگاہ حضرت موسیٰ قادری حسینی علم میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9966440853 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ فاتحہ سیوم جمعہ 6 اگست کو بعد نماز عصر مسجد تیغ جنگ میں مقرر ہے۔

٭٭ جناب انور محی الدین ولد جناب محمد احسن مرحوم کا 3 اگست کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ رات 10 بجے مسجد لیمو والی ، ہمت پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان روبرو چراغ علی نل عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 5 اگست کو بعد نماز عصر مسجد لیمو والی ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993157717 ۔ 9182461771 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب خواجہ حسین موظف انجینئر محکمہ پنچایت راج کا مختصر علالت کے بعد آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان واقع فتح دروازہ تا مصری گنج (روڈ) علاقہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885834784 پر ربط کریں ۔۔.

٭٭ جناب محمد عبدالرحمن اقبال ساکن چھاونی غلام مرتضیٰ کے چھوٹے فرزند عبدالمنان مجو کا بعارضہ کینسر بعمر 36 سال 3اگست کی شب انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ بارکس کے چھوٹے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 5 اگست کو مسجد نمرہ کالونی چھاونی غلام مرتضیٰ میں 4 ساعت شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7386878263 ۔ 9989256519 پر ربط کریں ۔۔