انتقال

   


حیدرآباد۔/17 ڈسمبر، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ مشہور نعت خواں محترمہ صفیہ جہاں بنت نواب محمد فرید الدین خان مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد اچانک انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نور ، قاضی پورہ میںادا کی گئی اور احاطہ درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار جامع مسجد بہادر پورہ میں اور خواتین کیلئے ان کی ہمشیرہ کے مکان واقع بہادر پورہ ، نزد الصدیق ہائی اسکول مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6300386145 اور8688334995 پر ربط کریں۔

٭٭ اہلیہ حضرت شاہ محمد قیام الدین بنت ڈاکٹر خواجہ حمید الدین مرحوم کا 17 ڈسمبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین بارگاہ حضرت تاج القراء قدس سرہ ، عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 19 ڈسمبر بروز اتوار کو بعد نماز عصر بارگاہ حضرت اج القراء قدس سرہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8886365593 پر ربط کریں۔