انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 جنوری (راست) الحاج محمد منیر احمد عرف اعجاز ولد الحاج محمد یٰسین احمد مرحوم کا 20 جنوری جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 جنوری جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چھاؤنی سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9000226965، 9652379569 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج میر عبدالمجید خاں ولد جناب میر انتظام علی خاں کا 9 جنوری 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد فجر ادا کی گئی اور تدفین بالا پور روشن دولہ مسجد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7893415371 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ تنویر فاطمہ زوجہ جناب سید علی قیصر ہاشمی سکندرآبادی کا جمعہ کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز مغرب نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میراں شاہ قاسم مجتہد گروہ ؒ ، مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866612963 ۔ 9652047576 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد ضیا الدین ڈرائیور (آر ٹی سی ) کی اہلیہ محترمہ نسیم بیگم کا بعمر 44 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد نور ابراہیم پٹن میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان موضع جاپال تعلقہ ابراہیم پٹن ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142267644 ۔ 8074786207 پر ربط کریں ۔۔
جدہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالمجیب خان عرف عقیل ولد جناب محمد عبدالواحد خان مرحوم ( موظف ایم آر او ) کا 20 جنوری کو جدہ میں بعمر 56 سال بعارضہ قلب بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ تدفین 21 جنوری بعد عصر جدہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر حال مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے +966568553007 ۔ 9703768271 پر ربط کریں ۔۔