انتقال

   

دیگلور:جناب شیخ محبوب ولد شیخ چاند عمر 62 سال ساکن گڑھی محلہ،دیگلور موظف آئی ٹی آئی لیکچرار کا مختصر سی علالت کے باعث 14فروری کو قلب پر شدید حملے کے باعث انتقال ہوا ہے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جا مع مسجد دیگلور میں ادا کی گئی۔ اور درگاہ حضرت سید ضیائالدین رفاعی رحمتہ اللہ علیہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں ایک بیٹا ڈاکٹر شیخ شاہنواز حسین اور ایک بیٹی ہے۔
انتقال
محبوب نگر ۔ محمد مصطفی علی شکیل فاروقی کا 15 فروری کی شام انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 62 برس تھی ۔ نماز جنازہ آج 16 فروری بعد نماز فجر مسجد عشرہ مبشرہ کنگس کالونی میں حافظ مرتضی علی صوفی قادری نے پڑھائی ۔ مولانا سید شاہ احمد علی صوفی ثانی نے دعائے مغفرت کی۔ تدفین احاطہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ مرحوم محبوب نگر کی علمی و ادبی شخصیت اور انجمن ترقی اردو کے ذمہ دار جناب نصرت فاروقی مرحوم کے فرزند تھے ۔ اور وہ تحریک قلم محبوب نگر کے معتمد رہ چکے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین لڑکے ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 فروری جمعرات بعد نماز عصر مسجد عشرہ مبشرہ کنگس کالونی مقرر ہے ۔