انتقال

   

حیدرآباد 31 جولائی (راست) فصاحت جنگ جلیل کے نبیرہ ڈاکٹر سعید احمد جلیلی فرزند عزیز احمد جلیلی کا بروز اتوار 31 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر عبدالقادر جلیلی اور دختر ڈاکٹر مریم جلیلی شامل ہیں۔ مرحوم، ڈاکٹر حمیرہ جلیلی مشہور ادیبہ کے حقیقی بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9949507468 پر ربط کریں۔
٭ غلام سجاد احمد ولد غلام صدیق احمد مرحوم زمیندار دیگوال کا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بعمر 89 سال رات 2 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 جولائی کو بعد نماز عشاء مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت اُجالے شاہؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم، ڈاکٹر غلام عباس احمد مشہور ماہر امراض جلد کے بڑے بھائی ہوتے تھے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848326646 یا 9948869303 پر ربط کریں۔
l شیخ عبدالقادر زبیر ولد محمد عبدالجبار ساکن مسائی پیٹ میدک کا 30 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد امینہ پرامونٹ ہلز ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اُجالے شاہ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9246505825 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد خلیل احمد ساکن بلال نگر کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد میر وزیر علی چندولال بارہ دری میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8247301811 یا 9014268482 پر ربط کریں۔