انتقال

   


حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (راست) الحاج وزوار جناب سید مرتضیٰ خاں رضوی دیانت خانی (موظف بینک منیجر ایس بی ایچ) ابن حکیم سید نقی خاں رضوی دیانت خاں مرحوم کا 11 ستمبر کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید حنان رضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 13 ستمبر بروز شنبہ بوقت 4 ساعت عصر عاشور خانہ حضرت امیر مختار محلہ دریچہ ماتا مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 دختران و 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم 7207012725، 9985625533 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد قطب الدین ساکن ٹولی چوکی سات گنبد روڈ ولد محمد سعید الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء جامع مسجد سات گنبد روڈ پر ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان، 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9985657402 پر ربط کریں۔