انتقال

   


حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( راست ) محترمہ سیدہ نزہت النساء ناہید بنت سید حسن الدین مرحوم، زوجہ سید قدیر الدین مرحوم ساکن کراچی پاکستان کا بعد طویل علالت بروز جمعہ 7 اکٹوبر کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین کراچی ہی میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، قاری سید احسن الدین نظامی ( ٹولی چوکی ) حیدرآباد کی چھوٹی بہن تھیں۔ فاتحہ سیوم و قرآن خوانی بمکان سیدہ انیس فاطمہ (ٹولی چوکی ) مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7032591899 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( راست ) جناب سید وسیم الدین ولد سید وحید الدین مرحوم ساکن مچھلی کمان کا بعمر 72 سال بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر، شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ بروز اتوار مسجد عالم میں زیارت مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8790152571 یا 9030695510 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ طیبہ بلگرامی بنت جناب ہادی بلگرامی زوجہ جناب سنجر علی خاں کا مختصر سی علالت کے بعد 7 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین مقبرہ نواب عمادالملک امیرپیٹ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت ان کی رہائش گاہ بنجارہ ہلز میں 9 اکٹوبر اتوار کو شام 7-15 بجے مقرر ہے۔ مرحومہ کی عمر 86 سال تھی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین صاحبزادیاں ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9949507914 یا 9391177025 پر ربط کریں۔