انتقال

   

حیدرآباد۔/9 اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد عبدالوحید خاں ولد محمد عبدالحمید خان ملازم ریٹائرڈ وی ایس ٹی کمپنی ساکن اعظم پورہ کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ڈاکٹر ایم اے سلام خان لائف کیر ہاسپٹل شمشیر گنج اور مسٹر محمد عبدالعلیم خان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون 9032538528 ، 8978810423 پر معلوم کرسکتے ہیں۔

٭ جناب محمد قمر الدین ( ریٹائرڈ سب انسپکٹر ) ولد محمد علی مرحوم ساکن نواب صاحب کنٹہ کا بہ عمر 73 سال آج دوپہر انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم ؓ میں بعد عشاء ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، چھاونی نادعلی بیگ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو بیٹے، تین بیٹیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو مسجد فاروق اعظم ؓ میں بعد عصر مقرر ہے۔فون 9553524243 ۔

٭ جناب سعید بن عبداللہ ولد جناب عبداللہ بن سعید مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور قبرستان عقب پاکیزہ ہوٹل کاروان ٹپہ چبوترہ میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ موتی نگر ، موتی دروازہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948310567 اور 9247552831 پر ربط پیدا کریں۔

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد حبیب ولد الحاج محمد قمر الدین مرحوم مالک کچن جنرل اسٹور افضل گنج کا 9 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب جامع مسجد افضل گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع احاطہ مسجد کریم اللہ شاہ بیگم بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اکٹوبر مسجد قوت الاسلام ( ننھے میاں کی مسجد ) فیل خانہ نمبر 2 میں بعد نماز جمعہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور دو لڑکے محمد قدیر اور محمد خلیل شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347213773 ۔ 8686081295 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ولی احمد ولد حافظ محمد غوث مرحوم سابق اکاونٹ آفیسر الکٹریسٹی بورڈ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی قبرستان درگاہ شریف کے قریب دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور سات لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9391150781 ۔ 9959631758 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد محمود علی ولد جناب محمد قاسم علی مرحوم کا بعمر 85 سال ساکن چندرائن گٹہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی رامنتا پور روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010487616 ۔ 7013061512 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ مریم ساکن کشن باغ زوجہ جناب محمد عرفان عمر 47 سال بروز منگل 8 اکٹوبر کو علالت میں انتقال ہوگیا ۔
نماز جنازہ 9 اکٹوبر کو جامع مسجد محمدی کشن باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ جمال بی دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی ، کشن باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963915325 ۔ 8686323175 پر ربط کریں ۔۔