انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید طارق ہاشمی فرزند جناب سید عبدالحق ہاشمی مرحوم کا علالت کے باعث گجرات کے شہر سورت کے باڈولی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آشیانہ باڈولی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ حیدرآباد کے جہاں نما علاقہ سے تعلق رکھنے والے سید طارق ہاشمی سیاست کیرئیر کونسلر ایم اے حمید کے برادر نسبتی تھے ۔ معلومات کے لیے 929020102 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب الحاج محمد شرف الدین ولد محمد جیلانی کا یکم مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ نلہ گٹہ مسجد سکندرآباد میں ادا کی گئی اور بوٹ کلب قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات 6301681172 ۔ 7981456402 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔