انتقال

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( راست ) محترمہ طیبہ سلطانہ زوجہ اقبال علی خاں مرحوم کا 30 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد ظہر مسجد بقیع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ ، عادل یار خاں اور ارسلان یار خاں کی والدہ تھیں۔

٭ جناب محمدملتانی خان ولد محمد عباس خان مرحوم کا بعمر 90 سال آج حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد کھٹک چنچولی ، تعلقہ بھالکی ضلع بیدر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9393078614، 8686196786پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد یوسف (یوسف آئیل مرچنٹ۔ آصف نگر ساکن رازدار خاں پیٹ منگل ہاٹ) ولد محمد جہانگیر مرحوم کا 30 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو جامع مسجد چشتی چمن منگل ہاٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان محمد شریف‘ محمد آصف اور 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 9000928849 پر یا 9393333381 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ حلیمہ سعدیہ اہلیہ جناب محمد محتشم علی صدیقی سابق اڈوائزر فینانس حکومت آندھراپردیش کا 30 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ محترمہ جناب عبدالرب مرحوم پروپرائٹر عذرا اڈور ٹائزنگ کمپنی کی ہمشیرہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک فرزند حال مقیم امریکہ اور دو صاحبزادیاں ہیں۔ نماز جنازہ جمعرات کو بوقت عصر مسجد عالمگیر، شانتی نگر میں ادا کی جائے گی۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے9966131097 پر ربط کریں۔