حیدرآباد۔14۔اپریل (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ مارگا درسی چٹ فنڈ کو نشانہ بنانے کیلئے انتقامی کارروائی افسوسناک ہے ۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مارگا درسی چٹ فنڈ کے خلاف آندھراپردیش حکومت کی کارروائیاں اور سی آئی ڈی دھاوے افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ انتقامی کارروائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر طور پر خدمات انجام دینے والے ادارہ کو ہراساں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ر