انجنی کمار انچارج ڈی جی پی مقرر، دیگر عہدیداروں کے بھی تبادلے

   

حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے آج 5 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے جس میں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو انجنی کمار کو تلنگانہ پولیس کا انچارج ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے۔ 31 ڈسمبر کو موجودہ ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں ۔ 1990 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انجنی کمار نے متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست میں اہم عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں۔ موجودہ ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اُنھوں نے 3 سال 9 مہینے بحیثیت پولیس کمشنر حیدرآباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جبکہ سال 2016 ء سے 2018 ء تک ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لاء اینڈ آرڈر تلنگانہ، 2013 ء سے 2016 ء تک ایڈیشنل کمشنرپولیس لاء اینڈ آرڈر سٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اُنھوں نے سابق میں گرے ہاؤنڈس کے سربراہ اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کاؤنٹر انٹلی جنس سیل میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انجنی کمار کو کئی میڈلس سے نوازا گیا۔انجنی کمار کو ڈائرکٹر جنرل پولیس کوآرڈی نیشن اور ریاستی پولیس سربراہ کی مکمل زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اِس طرح سینئر آئی پی ایس عہدیدار روی گپتا جو ریاستی ہوم سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیںان کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اور ویجلنس انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر جیتندر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کا تبادلہ کرکے اُنھیں ریاستی ہوم سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل محکمہ جیل مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھاگوت کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح دیویندر سنگھ چوہان ایڈیشنل کمشنر لاء اینڈ آرڈر کا تبادلہ کرکے اُنھیں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا ہے۔ سنجے کمار جین ایڈیشنل جنرل پرویژن لاجسٹک کا تبادلہ کرکے اُنھیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لاء اینڈ آرڈر تلنگانہ پولیس مقرر کیا گیا ہے جبکہ اُنھیں مکمل زائد ذمہ داری محکمہ فائر کی بھی دی گئی ہے۔ب