سیاست ایجوکیشن فیر کا آج آخری دن‘ طلباء کو ایک ہی چھت تلے مختلف کورسز ، کالجس کی معلومات کی فراہمی
حیدرآباد : /25 ستمبر (سیاست نیوز) تعلیم کے حصول کیلئے طلباء اور سرپرستوں کیلئے ایک ہی چھت تلے معلومات فراہم کرنے کا مقصد کے تحت ادارہ سیاست ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی و لارڈس انجنیئرنگ کالج کے اشتراک سے سیاست ایجوکیشن فیر احاطہ دفتر سیاست عابد علی خان سنیٹری ہال عابڈس پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ آج پیر /26 ستمبر اس کا آخری دن ہے ۔ اوقات صبح دس تا 5 بجے شام ہیں ۔ سرپرستوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کے درخشاں مستقبل کیلئے اس سے استفادہ کریں ۔ انجنیئرنگ کے نئے کورسز ایمسٹ و بغیر ایمسٹ داخلے فارمیسی اور ایم فارما کے کالجس اور داخلہ کی معلومات کیلئے کالجس کے ذمہ داران اور نمائندے اپنے معلوماتی کتابچہ مفت فراہم کررہے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نیٹ اور ایمسٹ کی کوچنگ کیلئے جو ریکارڈ تعداد میں رینک پیش کئے داخلہ کیلئے پرکشش آفر رکھا ہے ۔ اوورسیز ایجوکیشن کیلئے یہاں نمائندے موجود ہیں ۔ شاداں گروپ کے تحت ویمن کالج اور ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج میں انجنیئرنگ کی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے برسرموقع سہولت ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹرس جناب محمد غوث الدین اور شیخ صادق علی بذات خود رہبری کررہے ہیں ۔ نواب شاہ عالم خاں انجنیئرنگ کالج میں ڈاکٹر معظم و ڈین جناب انصار احمد خان صاحب موجود ہیں جو طلباء اور سرپرستوں کی رہنمائی کررہے ہیں ۔ لارڈس انجنیئرنگ کالج کے ساتھ ایم بی اے کیلئے بھی علحدہ اسٹاف یہاں پروفیسر مجید صاحب کے زیرنگرانی معلومات فراہم کررہا ہے ۔ محمد ارشاد علی انجنیئرنگ داخلہ کی معلومات دے رہے ہیں ۔ بہرکیف سیاست ایجوکیشن فیر ایک چھت تلے تعلیمی ادارہ جات کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کالجس کے ساتھ طلباء ، سرپرستوں کیلئے باہمی مشاورت اور شخصی معلومات کا بہترین اور موثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے ۔ طلباء اور سرپرستوں کی شخصی کونسلنگ بالخصوص نیٹ کی میڈیکل کونسلنگ کے ساتھ دیگر انٹرنس امتحانات ایمسٹ ، بی ایڈ انٹرنس ایڈسٹ ، ایم بی اے نٹرنس ، آئی سٹ ، لاسٹ اور پی جی انٹرنس کی کونسلنگ کی معلومات کیلئے ماہر کونسلر ایم اے حمید اوقات کار صبح 11 بجے تا 5 بجے شخصی کونسلنگ اور رہنمائی کیلئے موجود ہیں جن کے ہمراہ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ریٹائرڈ موجود ہیں ۔ اس ایجوکیشن فیر میں کئی سرکردہ شخصیات نے مشاہدہ کیا ۔ ان میں جناب ایس کے افضل الدین سینئر قائد کانگریس اور ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری شعبہ عربی محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ نے اس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ طلباء سرپرست آج آخری دن 10 بجے تا 5 بجے شرکت کرسکتے ہیں ۔ (ایجوکیشن فیر کی مزید تصاویر صفحہ 2 پر)