’’انداز اپنا اپنا‘‘ سیکویل میں سلمان عامر کے علاوہ رنویر اور ورون بھی ہوں گے

   

عامر خان اور سلمان خان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے انداز اپنا اپنا آج بھی لوگوں کی پسندیدہ اس فلم کا جلد ہی سیکویل بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ کچھ دنوں پہلے آئی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا تھا کہ رنویر سنگھ اور ورون دھون اس سیکویل میں عامر اور سلمان کی جگہ دکھ سکتے ہیں،وہیں پورٹل کے مطابق پروڈیوسر ونئے اور پریتی کا کہنا تھا کہ وہ انداز اپنا اپنا بنانا تو چاہتے ہیں مگر اس بات کے لئے یہ ارادہ بھی ہے کہ وہ ری میک یا سیکویل جیسا نہ ہو۔ انداز اپنا اپنا کے رائٹر دلیپ شکلا نے فلم کو لے کر نیا خلاصہ کیاہے۔ دلیپ نے بتایا کہ وہ اس وقت انداز اپنا اپنا کی سیکویل لکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلم کے لئے دوسرا سیکویل لکھنا آسان نہیں ہوتا، وہیں دلیپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا سیکویل میں پھر سے عامر اور سلمان دکھیں گے تو انہوں نے کہا بنا دبنگ خان اور مسٹر پرفکشنسٹ یہ فلم پوری نہیں ہوسکتی۔ دلیپ نے بتایا کہ سلمان عام فلم میں تین نئے کاسٹ کو جوائن کرسکتے ہیں۔ 1994 کی آئیکانک فلم امر اور پریم کے کردار کو پلے کرنے کے لئے رنویر اور ورون کو اپروچ کیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ فلم کب تک آن گراونڈ ہوتی ہے۔